بھٹکل:23/مئی (ایس اؤنیوز)ایس ایس ایل سی کے بعد پی یو سی ، ڈگری، ڈپلوما ، آئی ٹی آئی جیسے کورسس میں زیر تعلیم اقلیتی طلبا سے سال 2017-2018کے لئے محکمہ اقلیتی فلاح وبہبودی کی طرف سے اقلیتی ہاسٹل میں رہائش کے لئے خواہش مند طلبا سے عرضیاں مطلوب ہیں۔
ہاسٹل میں قیام کے خواہش مند طلبا عرضی فارم کا نمونہ تعلقہ پسماندہ طبقات فلاح وبہبودی دفتر ، تعلقہ پنچایت کمپاؤنڈ بھٹکل سے مفت میں حاصل کرسکتے ہیں۔ پُر کردہ عرضیوں کو داخل کرنے کے لئے 30جون آخری تاریخ ہے ، ہاسٹل میں قیام کے اصول وضوابط کی جانکاری کے لئے تعلقہ پسماندہ دفتر سے دفتری اوقات میں ملاقات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسی طرح 08385-222118پر بھی رابطہ کرکے جانکاری حاصل کرنےکی پریس ریلیز میں اپیل کی گئی ہے۔